23 ستمبر 2011 - 20:30

چين نے کہا ہے کہ عالمي سطح پر برکس گروپ کا کردار بڑھايا جانا چاہئےـ

ابنا: نيويارک ميں چين کے وزير خارجہ نے برازيل، روس، ہندوستان، چين اور جنوبي افريقا پر مشتمل برکس گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں باہمي تعاون پر خوشي ظاہر کي اور عالمي سطح پر اس گروپ کا کردار بڑھانے پر زور دياـ

چين کے وزير خارجہ يانگ جيئےچي نے کہا کہ گزشتہ اپريل ميں گروپ کے سربراہي اجلاس ميں منظور ہونے والے منصوبوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کي ضرورت ہے اور انہيں چاہئے کہ اہم عالمي امور ميں اپنے نظريات کو ايک دوسرے کے قريب کريں تاکہ عالمي سطح پر اس گروپ کا کردار مضبوط ہوـ

بريکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اہم عالمي امور بالخصوص ليبيا کے حالات، مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں صہیوني ریاست کي جارحانہ کارروائيوں، عالمي مالياتي نظام ميں اصلاحات، موسمياتي تبديلي، پائيدار ترقي اور دہشت سے مقابلے کے سلسلے ميں تبادلہ خيال کياـ بريکس ممالک کے پاس پوري دنيا کا تيس فيصدي رقبہ اور بياليس فيصدي آبادي ہےـ

اس گروپ کا پہلا اجلاس روس ميں، دوسرا برازيل ميں اور تيسرا اجلاس، اسي سال چين ميں منعقد ہواـ...........

/169